» » اثاثے چھپانے پر تحریک انصاف کی ایک وکٹ گرادی گئی، رائے حسن نا اہل ہوگئے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )  الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے
رکن رائے حسن  کو نااہل قرار دے دیا۔  رائے حسن تحریک انصاف کی ٹکٹ پر چیچہ وطنی کے حلقہ این اے 162سے الیکشن لڑے تھے اور کامیاب ہوگئے تھے۔ ٹریبونل نے انہیں اثاثے غلط ظاہر کرنے پر نااہل قرار دے دیا۔ رائے حسن کی رکنیت کو ان کے مدمقابل آزار امید وار محمد ایوب نے ٹریبونل میں چیلنج کر رکھا تھا ان کا موقف تھا کہ موصوف اپنے سارےاثاثے ظاہر نہیں کئے ہیں۔ بعد ازاں رائے حسن بھی ٹریبونل کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوئے اور کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔ اور یوں ٹریبونل نے انہیں نااہل قرار دیکر حلقہ 162 میں میں ری پولنگ کا حکم دے دیا۔

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں