» » » وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کا افتتاح کیا ، ریفائنری بائیکو گروپ نے قائم کی ہے

کراچی (اردووائس آف پاکستان 12جون 2015)  وزیر اعظم نواز شریف نے آج ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری  کا افتتاح کردیا، یہ ریفائنری بائیکو پٹرولیم گروپ نے بلوچستان کے شہر حب میں قائم کی ہے۔یہ ملک کی سب سےبڑی آئل ریفائنری ہے۔  ریفائنری  میں آئل ریفائن کرنے کی گنجائش 1 لکھ 20 ہزار بیرل یومیہ ہے، ریفائنری کے قیام سے توقع کی جارہی ہے کہ ملک میں پٹرلیم مصنوعات کی درآمد میں کمی آجائےگی ۔   پاکستان میں تیل کی فراہمی میں بائیکو کا موجودہ حصہ11 فیصد ہے ریفائنری کے قیام سے یہ بڑھ 39 فیصد ہوجائے گا۔ 

یہ ملک کی سب سے  بڑی ریفائنری ہے جس کی تیل صاف کرنے کی صلاحیت 1 لاکھ 20 ہزار بیرل یومیہ ہے۔  یواو پی (یونیورسل آئل پروڈکٹس)  جو کہ ایک ریفائننگ لائسنس اورٹیکنالوجی فراہم کرنے والا ادارہ ہے ، کے مطابق دو مرحلوں میں ریفائنری کی تیل صاف کرنے کی صلاحیت  کو 1 لاکھ 80 ہزار بیرل یومیہ تک بڑھایا جاسکتاہے۔  نئی ریفائنری کے قیام  سے ملک کی موجودہ  خام تیل صاف کرنے کی صلاحیت  جو کہ 12.25 ملین ٹن   ہے سے بڑھ 18 ملین ٹن سالانہ ہوجائے گی، اور امید کی جارہی ہے کہ یہ ملک کے  لئے 1.6 ملین ٹن فیول آئل ، 2.4 ملین تن ڈیزل ، 1.1 ملین ٹن گیسولین  اور 0.8 ملین ٹن ایل پی جی پیدا کریگی۔



مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں