» » الطاف حسین کا تادم مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے الطاف حسین سے تا دم مرگ بھوک ہڑتال کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کر دی۔

پارٹی سربراہ الطاف حسین نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں تادم مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں الطاف حسین نے بتایا کہ بھوک ہڑتال کے انتظامات شروع ہو چکے اور مقامی انتظامیہ سے اجازت ملتے ہی وہ بھوک ہڑتال شروع کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، فوج، رینجرز اور پولیس مبینہ طور پر کالے قوانین کا سہارا لے کر مہاجروں کی معاشی اور جسمانی نسل کشی میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے وہ یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہیں۔

'میں نے مہاجروں کے خلاف جاری ظلم و ناانصافی کو رکوانے اور انہیں پاکستان میں ایک باعزت مقام دلوانے کیلئے اپنی زندگی صرف کردی لیکن انصاف نہ ملا'۔

'ان حالات میں میرے پاس کوئی چارہ نہیں کہ میں تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ جاؤں'۔

الطاف حسین کے بیان کے بعد رابطہ کمیٹی نے ایک پریس کانفرنس میں پارٹی قائد سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی۔


مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں