» » چہرے کی دھوپ، زُلف کے سائے سمٹ گئے: مکمل عزل پڑھنے کے لئے لنک کھولیں

چہرے کی دھوپ، زُلف کے سائے سمٹ گئے
پل کی جھپک میں وصل کے ایام کٹ گئے 


اور مصلحت شناس تیرا کُھل گیا بھرم!
لے ہم ہی تیرے پیار کے رستے سے ہٹ گئے 


پاسِ ادب کہ پاسِ مرّوت کہیں اسے
اکثر لبوں تک آئے گِلے اور پلٹ گئے 


پائی نہ پھر بتوں نے وہ یکسانی الست
رنگوں میں بٹ گئے کبھی شکلوں میں بٹ گئے 


گلشن میں چل گیا ہے بدلتی رُتوں کا سحر
نغمے ابل پڑے کبھی ملبوس پھٹ گئے 


گزری چمن سے موجِ صبا ناچتی ہوئی
کانٹے مچل کے دامنِ گل سے لپٹ گئے 


اختر وہ شوقِ دید کی لذت، وہ بےکلی!
آ کر گئے وہاں ، کبھی جا کر پلٹ گئے​

اختر ضیائی


مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں