» » بنگلہ دیش کی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کو گرفتارکرنے کا حکم

ڈھاکا (اردو وائس پاکستان مانیٹیرنگ 30 مارچ 2016)   ڈھاکا کی ایک عدالت نے بدھ بنگلہ دیش کی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ خالدہ پر گزشتہ سال بس پر فائر بم حملے کا الزام ہے جس میں 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ 

ڈھاکا کی عدالت نے خالدہ ضیاء سمیت بنگلہ دیشن نیشنلسٹ پارٹی کے 27 دیگر ارکان کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ وکیل استعاثہ شاہ عالم کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیاء اس مقدمہ کی اصل مجرمہ ہے۔  عدالت نے ان سمیت پارٹی کے 27 دیگر رہنمائوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کی ہے۔ 

بنگلہ دیشن نیشنلسٹ پارٹی کے ترجمان راہول کبیر رضوی نے اس فیصلے پر کہا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ خالدہ ضیاء کی گرفتاری ہورہی ہے بلکہ کہ خالدہ ضیاء ، وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حریف ایسے گرفتاریوں کا سامنا کرچکی ہیں۔ کبیر نے فیصلے کو مضحکہ قرار دیا ۔


مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں