» » » ایف پی سی سی آئی کی لاہور دہشت گردی کی سخت مزمت

فیصل آباد (اردو وائس مانیٹرنگ) ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم نے لاہور میں دہشت گردی کی بھرپور مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کی جان لینے والے انسان کہلانے یا کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بچوں کو نشانہ بنا کر دہشت گردوں نے اپنی حقیقت سب کے سامنے عیاں کر دی ہے۔


انھوں نے کہا کہ ملک بھر کی کاروباری برادری غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ عبدالرﺅف عالم نے لاہور میں دہشت گردی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے جبکہ متاثرین کو جلد از جلد معاوضہ ادا کیا جائے۔ بچوں سمیت درجنوں بے گناہوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے قاتل ہیں جو دہشت گردی کے خلاف قوم کی عزم کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ان سے کسی قسم کی توقع کرنے والے اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے میں متفق اور اس سلسلہ میں حکومت اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا کر رہا ہے اور ایسے نازک موڑ پر قوم کو یکجہتی کا مثالی مظاہرہ کرنا چائیے کیونکہ انسانیت کے دشمن ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر اور اسلام آباد میں سیکورٹی کے انتظامات بہتر بنانے پر توجہ دے۔ یہ حملہ عالمی برادری کا امتحان ہے۔

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں