» » » » چترال کے بزرگ سیاست دان، پی پی پی کے سابق ایم پی اے زین العابدین انتقال کرگئے


چترال (اردو وائس پاکستان 31 مارچ 2016) چترال کے معروف بزرگ سیاستدان اور سابق رکن صوبائی اسمبلی زین العابدین آج بروز جمعرات، 31 مارچ 2016 کو لاہور میں انتقال کرگئے۔  مرحوم لاہور میں زیر علاج تھے۔ 

ان للہ و ان الیہ راجعون


زین العابدین چترال کے علاقے مول کہو کے گاون موردیر میں سن 1930 میں پیدا ہوئے۔  فوج میں ملازمت اختیار کی اور صوبیدار کی رینک پر ریٹائر ہوئے۔ فوج سے سبکدوشی کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ مرحوم کئی سالوں تک پیپلز پارٹی چترال کے صدر رہے۔ اور پی کے 90 سے سن 1993 میں الیکشن جیت کر مول کہو تحصیل سے تعلق رکھنے والے پہلے ممبر صوبائی اسمبلی بنے۔ مرحوم کی عمر 86 برس تھی۔

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں