» » » » کراچی، اورنگی ٹاؤن میں #پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامورپولیس ٹیموں پر فائرنگ 7 پولیس اہلکار شہید

کراچی (اردو وائس پاکستان 20 اپریل 2016) کراچی کے علاقے اونگی ٹاون میں 2 مختلف واقعات میں پولیس ٹیموں پر حملے میں 7 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی نمبر 15 اور بنگلہ بازار میں 2 الگ الگ واقعات میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور 3 پولیس اہلکاروں کو 8 نامعلوم دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ مسلح افراد موٹر سائیلوں میں سوار تھے، تینوں اہلکار موقع پر شہید ہوگئے۔ پولیو ٹیم محفوظ رہی۔ 

کچھ دیر بعد حملہ آوروں نے وہاں سے کچھ فاصلے پر موجود پاکستان بازار تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس مین 4 اہکار شہید ہوگئے اور دہشت گرد فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد ضلع غربی میں پولیو مہم نامعلوم وقت تک روک دی گئی ہے۔ 

شہید اہلکاروں کے نام غلام رسول، غازی خان، محمد اسعاعیل، دائم الدین، گل خان اور وزیر ہے۔ اہلکاروں کو سینے اور سروں پر گولیاں ماری گئیں ہیں۔ ایس پی اورنگی ٹائون کا کہنا ہے پولیس پر حملہ کرنے والے 8 تھے جو 4 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔ علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔ 

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دہشت گردوں کو شناخت کرنے والوں کے لئے 50 لاکھ روپے انعام اور نام صیعہ راز رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ شہید پولیس اہلکاروں کو 20 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے واقعے کی مذمت کی ہے ۔


مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں