» » » » بس کے افسوسناک حادثے میں 11 افراد جان بحق ہوگئے، 29 زخمی


کوئٹہ ( ٹائمز آف چترال مانیٹرنگ ڈیسک : 28 جون 2016) بس کے المناک حادثے میں 11 افراد جان بحق جبکہ 29 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے بس خضدار کے مقام پر گہری کھائی جا گری۔ یہ حادثہ پیر کے روز پیش آیا۔ حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جاتی ہے۔ حضدار سے 40 کلومیٹر دور وادھ کے قریب سمن کے علاقے میں موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی گر گئی۔ 

ایریا کے اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد بدینی نے بتایا کہ مذکورہ بس حد رفتار سے تیز چل رہی تھی، تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹ نہ سکی اور کھائی جاگری ۔ جس سے 11 افراد موقع پر جان بحق ہوگئے۔

متوفین کو خضدار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں امرجنسی نافذ کردی گئی۔ مرنے والوں کی شناخت عبدالواسع پشین، عبدالزہیر،محمد فیض، نظار احمد خضدار، مسعود خان، ثنا اللہ، محمد عمران کراچی، عبدالہادی موسیٰ خیل، مقصود خان تھاٹہ اور محمد حسین لسبیلہ کے ناموں سے ہوئی۔


مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں