» » » » پشاورکے علاقے تیرائی میں فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کا قتل

پشاور(ویب ڈیسک) پشاور کے تیرائی بالا کے علاقے میں
مسلح افراد نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تیرائی بالا میں مسلح افراد نے ایک رکشے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار باپ بیٹا سمیت 3 افراد جان بحق ہوگئے، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا تیسرا شخص رکشہ ڈرائیور تھا۔ پولیس حکام کے مطبابق باپ اور بیٹا عدالت میں پیشی کے لئے جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردیں اور انہیں قتل کردیا، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں