» » » ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی دبئی میں پرویز مشرف سے ملاقات

دبئی / کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن  آج دبئی میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں  کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

خواجہ اظہارالحسن اورسابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف  کے درمیان  بانی ایم کیو ایم  الطاف حسین کی 22 اگست کی تقریرکے بعد کراچی کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر خواجہ اظہار نے پرویز مشرف سے مختلف معاملات میں صلح مشورے بھی لئے۔

ترجمان ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دبئی میں خواجہ اظہار الحسن کی مشترکہ دوستوں کے ہمراہ کھانے پر پرویز مشرف سے ملاقات ہوئی،  ملاقات میں کراچی کی ترقی اور مقامی حکومتوں کے نمائندوں کے اختیارات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا،  پرویزمشرف کی اپنی الگ سیاسی جماعت ہے اور ایم کیوایم ایک علیحدہ سیاسی جماعت ہے، کسی بھی سیاسی جماعت سے سیاسی اتحاد زیر غور نہیں جب کہ مختلف قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں