» » » باپ کی بیٹیوں کے ساتھ گھنائونی حرکت، ماں نے2 بیٹیوں کو ہی قتل کردیا

حیدر آباد (اردو وائس پاکستان 17 مارچ 2016) یہ ایک انتہائی دل خراش اور انسانیت سوز واقعہ ہے۔ اگر سچ ہے تو شاید شیطان بھی شرما رہا ہوگا۔ حیدر آباد کی ایک خاتون نے یہ کہہ کر اپنی 2 بیٹیوں کو قتل کردیا ہے کہ ان کا باپ ان کو جنسی حبس کا نشانہ بنارہا تھا۔ ماں نے اپنے ہی 2 جگر کے ٹکڑوں کا گلہ کاٹ ٹکڑے کر دیا۔ عورت کا کہنا کہ اس کا شوہر گزشتہ کئی ماہ سے بڑی بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کر رہاتھا۔ جس کا اس نے کئی بار نوٹس کیا اور بلاآخر فیصلہ یہ کیا کہ بیٹیوں کوہی ماردوں اور اس درندے نے خاوند کو سزا دینے کے بجائے معصوم بیٹیوں کو مارڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ بھارت کی ریاست حیدرآباد کے مغربی مارادپلی کے علاقے ترکمان گیٹ میں پیش آیا۔ ملزمہ کا نام راجانی اور عمر 41 سال ہے۔ راجانی ایک گھریلو عورت ہے۔ بیٹیوں کو قتل کرنے کے لئے راجانی نے گلاس توڑا اور اس کے تیز دھار شیشے سے بیٹیوں 8 سالہ آشویتھا اور 3 سالہ تویشکا کو گلہ کاٹ کر قتل کیا۔ میاں بیوی حیدر آباد کے ٹیچر کالونی کے رہائشی ہیں۔



مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں