» » لبنان میں موٹی خواتین میں ملکہ حسن کا مقابلہ، اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ



لبنان (نیوز ڈیسک ) ملکہ حُسن، یعنی خوبصورتی کی ملکہ  کا مقابلہ اب تک دنیا کی خوبصور ت ترین اور سلم خواتین کے درمیان ہوا کرتا تھا ، تاہم لبنان میں ہوا موٹی خواتین کے درمیان ملکہ حسن کا مقابلہ ۔ اس انوکھے مقابلے میں عرب ممالک سے تعلق رکھنے والی 11 موٹی موٹی خواتین نے حصہ لیا ۔ تاہم لبنان کی 23 سالہ دوشیزہ سیرینا الشعار نے میدان مار لیا اور موٹی حسین ترین خاتون کا تاج سر پر سجا لیا ۔ 'موٹی ملکہ حُسن' منتخب ہونے والی خاتون سیرینا الشعار نے اپنے عزم کا ظہار کیا ہے کہ وہ اسکولوں میں زیر تعلیم موٹاپے کا شکار بچوں کی مشکلات کم کرنے میں مدد کریں گی کیونکہ بھاری بھر کم وزن ہونے کی وجہ سے انہیں احساس ہے کہ موٹاپے کا شکار افراد کی کیا مشکلات ہوتی ہیں۔ مقابلے میں شریک 11 خواتین میں الیسیا شامات دوسرے اور نادین غاوی تیسے نمبر پر آئی۔

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں