» » باعث شرم پاکستانی: انسان سمگلنگ کرنے والا پاکستانیوں کا گروپ یورپ میں پکڑا گیا

باعث شرم پاکستانی:  انسان سمگلنگ کرنے والا پاکستانیوں کا گروپ  یورپ میں پکڑا گیا

میڈرڈ (یو وی پی ویب ڈیسک) دنیا بھر میں پاکستانی  رہتے ہیں۔ ان میں سے کچھ ملک کے نام کمانے رہے اور مٹھی بھر ان میں ملک کا نام  بدنام کررہے ہیں۔ 24 افراد پر مشتمل ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے اسپین اور برطانیہ میں انسانی سمگلنگ  میں ملوث تھا۔ اس گروہ سرغنہ پاکستانی ہے۔ ہسپانوی پولیس نے اس گروہ کو پکڑلیا ہے اور ان کا کہنا کہ یہ گینگ افغان تاریکین وطن کو غیر قانونی طریقے سے بھاری معاضے کے لئے یورپ پہنچاتا تھا، گروہ نے گزشتہ 6 ماہ کے اندر اس گھنائونے کاروبار میں 42 لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔ یہ گروہ افغانیوں کو 6 اور 12 افراد پر مشتمل گروہ کی شکل میں جعلی دستاویزات پر اسلام آباد سے اسپین پہنچاتا تھا اور پھر یہاں سے انہیں یورپ کے مختلف ممالک میں بھیجتا تھا۔ گروہ کے 13 افراد کو سپین اور 11 کو لندن میں ایئر پورٹ سے گرفتارکیا گیا گروپ کا سرغنہ پاکستانی بتایا جاتا ہے جو 2012 سے اس گندے کاروبار میں ملوث ہے۔ 



مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں