» » عید پر بھارتی گولہ باری کے باوجود وزیراعظم نواز شریف کا مودی کو آموں کا تحفہ

عید پر بھارتی گولہ باری کے باوجود وزیراعظم نواز شریف کا مودی کو آموں کا تحفہ

نئی دلی: ایک طرف تو بھارت کی جانب سے کنڑول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف وزری کی جارہی ہے تو دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو عید پر آموں کا تحفہ بھیجا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عید پر آموں کا ایک باکس تحفے میں بھیجا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے نریندر مودی کو آموں کا تحفہ سفارتی آداب پورے کرتے ہوئے بھیجا ہے۔



وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ برس بھی بھارت کی جانب سے سیکرٹری سطح کے مذاکرات ختم کرنے کے فیصلے کے بعد عید کے موقع پر نریندر مودی اور بھارت کے صدر پرناب مکھرجی کو آموں کا تحفہ بھیجا تھا۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران اور عید الفطر کے روز بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی جس کے باعث پاکستان رینجرز نے بھارتی سیکیورٹی فورسز سے عید پر مٹھائی کا تحفہ لینے سے انکار کردیا تھا۔  ایکسپریس نیوز

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں