» » » مسلح دہشت گردوں کا باچا خان یونی ورسٹی چارسدہ پرحملہ، پولیس اہلکارسمیت متعدد طالب علم زخمی

چارسدہ (20 جنوری 2016)  باچا خان یونی ورسٹی پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ پولیس اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت متعدد طلبہ و طالبات زخمی ہوگئے۔ واقعے کو کنٹرول کرنے کے لئے فوج بھی بلالی گئی ہے۔  تفصیلات کے مطابق آج بروزبدھ علی الصبح نامعلوم مسلح افراد شدید دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باچا خان یونیورسٹی صدرکیمپس پرحملہ آورہوگئے۔



غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت متعدد طلبہ وطالبات زخمی ہوئے ہیں تاہم تاحال کسی بھی زخمی کو چارسدہ اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ہیں لیکن شدید دھند کے سبب فی الحال دہشت گردوں کے خلاف کوئی بڑئی کاروائی نہیں کی جاسکی، فائرنگ کا تبادلہ ابھی بھی جاری ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ طلبہ وطالبات یونی ورسٹی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم ابھی بھی طالب علموں اور انتظامی عملے کی کثیر تعداد یونی ورسٹی کے اندر ہی محسورہے۔

واضح رہے کہ چارسدہ یونی ورسٹی میں آج ایک مشاعرہ بھی منعقد ہونا تھا جس کے سلسلے میں ملک کے طول وعرض سے تشریف لائے شعراء کرام یونیورسٹی میں موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں