کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بجٹ میں ٹیکسوں کی وجہ سے ڈیری انڈسٹری بحران کی زد میں آ رہی ہے۔بجٹ میںاس صنعت پر عائد کئے گئے ٹیکسوںسے کاروبار کے اخراجات میں کم از کم سات فیصد اضافہ ہو گا۔دوسری طرف خشک دودھ کی درآمد پر امپورٹ ڈیوٹی کم کر دی گئی ہے جس سے اس سیکٹر کی مشکلات بڑھینگی۔گزشتہ پانچ سال میں اس شعبہ میں سات سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے جو رکنے کا امکان ہے۔ٹیکسوں کی وجہ سے دودھ کی قیمت میں اضافہ اورمانگ بیس فیصد کم ہوگی جس سے محاصل ، اس شعبہ سے وابستہ چھ لاکھ افراد کے روزگاراور فوڈ سیکورٹی کی صورتحال پر اثر پڑے گا۔ موجودہ بجٹ میںسارک ممالک سے خشک دودھ وغیرہ کی درآمد پر ڈیوٹی بیس سے پندرہ فیصد کر دی گئی ہے جبکہ بھارت نے دودھ کی درآمد کی حوصلہ شکنی کیلئے 68 فیصدڈیوٹی عائد کر رکھی ہے۔ پاکستان میں دودھ کی پیداوار55 ملین ٹن ہے جس میں سالانہ چار فیصد اور طلب میں پندرہ فیصد تک اضافہ ہو رہا ہے جسے پورا کرنے کیلئے مراعات کی ضرورت ہے نہ کہ اضافی ٹیکسوں کی۔دودھ کی عالمی طلب میں نو سال میں 36 فیصد اضافہ ہو گا جو پاکستان کیلئے ایک سنہری موقع ہے۔پاکستان سالانہ چالیس ہزار ٹن خشک دودھ جو تین لاکھ بیس ہزار ٹن مائع دودھ کے برابر ہے درآمد کرتا ہے جس میں بڑا حصہ بھارت سے دآامد کیا جاتا ہے۔حکومت کی عدم دلچسپی اور دیگر وجوہات کے سبب گزشتہ 19 سال میں پاکستان میں35لاکھ ڈیری فارمز بند ہو چکے ہیں۔
Home
»
قومی خبریں
»
کاروباری خبریں
» نئے ٹیکسوں کے سبب ڈیری انڈسٹری بحران کی زد میں آ گئی، ڈیری انڈسٹری کی ترقی کا عمل رکنے کا خدشہ ہے
زمرہ جات: قومی خبریں کاروباری خبریں
مصنف کے بارے میں Admin
پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
خبروں کے زمرے
اردو کالمز
(59)
اسلام آباد اور راولپنڈی
(14)
اسلامی معلومات و احادیث
(34)
اسپورٹس/ کھیل،
(30)
انفارمیشن ٹیکنالوجی
(29)
بلاگ / بلاگز
(8)
بھارت
(50)
خیبرپختونخواہ سے
(44)
سائنس و ٹیکنالوجی
(25)
سندھ بھر سے
(27)
صحت وتندرستی
(11)
عالمی خبریں
(192)
عامر لیاقت حسین
(6)
غزلیں
(2)
قومی خبریں
(490)
لطیفے اور فن
(60)
ویڈیو نیوز
(40)
ویڈیوز
(251)
ویڈیوزاور ٹالک شوز
(82)
ٹالک شوز
(31)
پاکستان
(12)
پنجاپ
(21)
چترال
(28)
چترال کی خبریں
(32)
کاروباری خبریں
(164)
کراچی
(36)
تازہ ترین خبریں
اسپانسر اشتہار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چترال/کیلاش (ٹائمز آف چترال مانیٹرنگ ڈیسک) چترال میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وادی کیلاش کے بمبوریت میں کیلاش قبیلے کی ایک لڑکی کی جانب سے...
-
مرنے کے بعد دو عورتوں کی روحیں آپس میں ملیں ۔ ☺ ☻ باتوں باتوں میں ایک دوسرے سے مرنے کی وجہ پوچھی۔ ایک عورت کہنے لگی۔ میں اپنے شوہر پر خواہ م...
-
بیوی: میں نے کہا جی ! تم مجھ سے کتنی محبت کرتے ہو؟ شوہر: اتنی محبت جتنی شاہ جہاں کو ممتاز سے تھی بیوی: (خوشی سے) اوہ سچی ؟ تو کیا تم میرے مر...
-
حاکم شہر نے اعلان کروایا ☺ کہ تمام شادی شدہ مرد دو قطاروں میں کھڑے ہوںگے۔ ایک قطار میں وہ جو بیویوں سے ڈرتے ہیں اور ایک میں وہ جو بیویوں س...
-
ایک لڑکی نے اپنی سہیلی سے کہا۔ "پتا ہے میری بلی اپنا نام بھی بول سکتی ہے۔" سہیلی نے حیرت سے کہا۔ "اچھا! کیا نام ہے اس کا۔...
-
چارسدہ (20 جنوری 2016) باچا خان یونی ورسٹی پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ پولیس اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں پول...
حالیہ خبریں، بریکنگ نیوز
ہمیں فالو کریں ♥
فیس بک پر ہمیں لائیک کریں
تازی ترین خبرین
Powered by Helplogger
فیس بک پیج
سماجی رابطے کی ویب سائیٹس
.
کوئی تبصرے نہیں: