» » » ٹی 20 میں شکست اور ون ڈیز میں بدترین کارکردگی: وقار یونس استعفیٰ دینے کے لئے تیار

ویلنگٹن (اردو وائس نیوز ڈیسک 29 جنوری 2016)  نیوزی لینڈ میں جاری پاک نیوزی لینڈ سیریز میں ٹیم کی بدترین کارکردگی سے مایوس ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ اگر ان سے ٹیم کو کوئی ایشو ہے تو وہ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے لئے تیار ہیں۔ پاکستان ٹیم سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کے باوجود ٹی 20 اور ون ڈیز میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وقار یونس نے کرکٹ بورڈ کو پیشکش کردی ہے کہ وہ استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ 

وقاریونس نے کہاکہ اگر کھلاڑیوں کو ان کی وجہ سے کوئی مسئلہ ہے یا وہ ان سے خوش نہیں ہیں تو بتائیں وہ مستعفی ہونے کے لئے تیار ہیں۔ وقار یونس مستعفی ہونے کی خبر کے لیک ہوجانے سے ٹیم منیجر انتخاب عالم بھی پریشان ہیں، ٹیم کی میٹنگ کی خبر کس نے لیک کی ہے یا میڈیا کو دے دی ہے ہم اس شخص کو تلاش کررہے ہیں۔ 



مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں