» » » کینسر کے علاج کے لئے آسٹریلوی ماہرین نے جادوئی دوا تیار کرلی



آسٹریلیا (اردو وائس نیوز ڈیسک 28 جنوری 2016) کینسر کے مریضوں کے لئے آئی ایک بڑی خبر۔ آسٹریلوی ماہرین نے بڑی کوششوں کے بعد ایک ایسی جادوئی دوا تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو کینسر کے زیادہ تر امراض کے علاج میں بڑی کامیاب رہے اور کچھ کیسز میں کینسر کو ختم ہی کردیتی ہے۔ دوا کینسر زدہ حصے پر استعمال سے کینسر سے متاثرہ سیل دوبارہ ٹھیک ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

اس سلسلے میں اس دوا کی آزمائش میلبورن میں 4 سال تک 116 مریضوں پر کی گئی۔ رائل میلبورن ہسپتال اور پیٹر میککولم کینسر سنٹر میں محقیقین نے دکھایا کہ دوا جس کا نام Venetoclax ہے نے کینسرزدہ بلڈ سیلز کو بہت زیادہ حد تک کم کردیا ہے۔ اور 79 کیسز میں مثبت نتائج سامنے آئے۔ کچھ ایسے مریض جو پہلے بھی کینسر کا علاج کرچکے تھے اس دوا کے استعمال سے مکمل صحت یاب ہوگئے۔

یہ ایک بڑی اور تاریخی خبر ہے کہ 3 دہائیوں کی تحقیق کے بعد ماہرین کینسر جیسے موضی مرض کے لئے ایک ایسی دوا کی کامیاب آزمائش ہوئی ہے۔ 


مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں