» » » ماں نے آشنا کے ساتھ ملکر 15 سالہ بیٹے کو قتل کرکے گھر کے اندر دفن کردیا

بھارت، پون (اردو وائس مانیٹرنگ)  اتوار کے روز پولیس نے گھر کے اندر مدفون 15 سالہ لڑکے کی لاش نکالی۔ لڑکے کو قتل کرکے گھر کے اندر ہی دفن کیا گیا تھا۔ پولیس نے لڑکے کی ماں اور اس کے آشنا پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔  دونوں پر وحشیانہ قتل کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

نچولاس الیاس نیکوگزشتہ سال ستمبر میں دہلی سے گم ہوگیا تھا۔ لڑکے کے نانا یعنی مشتبہ خاتون کا والد جوزف پال نواسے کی گمشدگی کا مقدمہ دہلی پولیس کو درج کررکھا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق لڑکے کی ماں وریتا الیاس  جس کی عمر 40 سال ہے لڑکے کو لیکر اپنے عاشق دوست یونس علی 33 جس کا تعلق ممبئی سے ہے ، کے ہمراہ دہلی سے پون شفٹ ہوگئی تھی۔  گزشتہ دسمبر میں علی نے لڑکے کے نانا کو فون کرکے بتایا کہ اس کے نواسے نے خودکشی کرلی ہے ۔ 

جس پر جوزف نے فوری طور پر دہلی پولیس کو اطلاع دے دی۔ جوزف کو کال کرکے مطلع کرنے کے بعد علی اور وریتا منظر سے عائب ہوگئےتھے۔ پولیس بھی انہیں ٹریس کرنے میں ناکام ہوگئی۔ تاحال پولیس دونوں کو تلاش کررہی ہے،


Photo: ABP

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں