» » » سابق ڈبلیوڈبلیوای ریسٹلر گریٹ کالی پر حملہ، کالی شدید زخمی، سرپر7 ٹانکے


بھارت، دہرادون (اردو وائس پاکستان 26 فروری 2016) دی گریٹ کالی کے نام سے مشہور بھارتی ریسٹلر دلیپ سنگ رانا پر حملہ کردیا گیا ہے۔  ہلدوانی، اتھرکھنڈ میں ہونے والے ایک کنٹی نیننٹل ریسٹلنگ اینٹرٹیمنٹ کے دوران حملہ میں کالی شدید زخمی ہوگئے۔ کالی کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ کالی کو جمعرات کو دہرادون کے میکس ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ 

کالی کا مقابلہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم ہلدوانی میں غیر ملکی ریسٹلر مائیک ناکس اور بروڈی اسٹیل سے ہورہا تھا۔  ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کالی کو سر کے علاوہ سینے پربھی چوٹیں آئی ہیں۔ شدید زخمی ہونے کے بعد کالی کو جہاز میں ہلدوانی سے دہرادون لایا گیا جہاں میکس ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ کالی کے سر پر 7 ٹانکے لگائے گئے ہیں۔ یاد رہے کالی 2007  میں ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن جیت چکے ہیں۔





مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں