» » » لینوو نے خریدو اور جیتو مہم کے انعامات جیتنے والوں کا اعلان کردیا

لینو و پاکستان کی مارکیٹنگ منیجر شہنیلا احمد 'اسمارٹ فون خریدو اور جیتو' مہم میں شریک نور محمد موٹرسائیکل جیتنے پر اسکی چابی دے رہی ہیں۔ 


کمپنی کی مارکیٹنگ منیجر شہنیلا احمد نے خوش نصیب نور محمد کو بائک کی چابی دی

کراچی:  دنیا میں پرسنل کمپیو ٹر بنانے والی سب سے بڑی کمپنی لینوو (Lenovo) نے صارفین کے لئے حال ہی میں متعارف کرائی گئی ترغیبی مہم 'اسمارٹ فون خریدو اور جیتو' میں انعامات جیتنے والوں کا اعلان کردیا ہے۔ اس مہم کے تحت لینوو کا کوئی بھی اسمارٹ فون خریدنے والے کا نام قرعہ اندازی میں شامل کیا جاتا ہے تاکہ وہ اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس، موٹرسائیکل اور گرانڈ پرائز 1800 سی سی کی گاڑی جیتنے کا موقع حاصل کرسکیں۔ 

اس مہم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے لینوو کے مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں اسمارٹ فون بزنس کی ہیڈ شیری شمس نے بتایا ،
"یہ ایک بہترین ترغیبی مہم تھی جس میں ہمارے ہزاروں صارفین بھرپور دلچسپی ظاہر کی اور شرکت کی۔ ہمارا عزم ہے کہ ہر صارف کے بہترین تجربے کے عوض مسرت اور اس سے بھی اہم یہ ہے کہ اسے صلہ دیا جائے۔ "

اس موقع پر لینوو پاکستان کی مارکیٹنگ منیجر شہنیلا احمد نے مہم میں شریک نور محمد کو موٹرسائیکل جیتنے پر اسکی چابی دی۔ 




مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں