» » » بھاری بھرکم فلائی اورزمین بوس، 10 افراد موقع پر ہلاک، سینکڑوں ہلاکتوں کاخدشہ


کلکتہ (اردو وائس پاکستان 31 مارچ 2016)  کلکتہ شہر کے مصروف تجارتی ایریا میں ایک زیر تعمیر بھاری بھرکم فلائی اور گر گیا۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد  100 سے بھیکہیں زیادہ  ہوسکتی ہے۔ کیونکہ کمرشل ایریا ہونے کی وجہ سے لوگوں کا کافی زیادہ رش اس علاقے میں لگا رہتا ہے۔ حکومت نے حادثے کو بڑا نقصان قرار دے دیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق 150 سے زائد افراد ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد فوری طور پر مدد کے لئے فوج بلالی گئی۔ فائرفائٹرز اور علاقے کے رہائشی افراد کنکریٹ اور لوہوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنا شروع کیا ہے۔  ملبے تلے  دبے زندہ افراد مدد کے لئے چیخ رہے ہیں لوگ انہیں پانی کی بوتلیں دینے کی کوشش  بھی کر رہے ہیں۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ کئی کاریں بھی ملبے تلے دب چکی ہیں۔

مرکزی کلکتہ کے معروف گنیش ٹالکیس کے قریبی بررا بازار میں 2 کلومیٹر طویل فلائی اور تعمیر ہورہا تھا کہ گرگیا۔ یہ فلائی اور سن 2009 سے زیر تعمیر تھا اور تکمیل کے کئی ڈیڈلائن مس کرچکا ہے۔



مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں