» » » » مقروض بھارتی شخص نے فیس بک پر بیوی فروخت کے لئے پیش کردی


مدھیا پردیش (اردو وائس ویب ڈیسک) اپنی طرزکا منفرد فیس بک اسٹیٹس؛ جی ہاں بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر انڈوری کے ضلع خارگون سے تعلق رکھنے والے ایک غریب مقروض شخص نے قرض اتارنے کے لئے اپنی بیوی فروخت کے لئے پیش کردی۔ مذکوہ شخص نے اپنی فیس بک اسٹیٹس میں اپنی بیوی کی قیمت 1 لاکھ روپے لگا رکھی ہے۔ تاکہ بیوی بیچ کر قرض اتار سکے۔

مذکورہ شخص کی بیوی نے شوہر کی اس حرکت پر پولیس کو شکایت درج کی  جس پر شوہر دلیب مالی کے خلاف آئی پی سی سیکشن 509 کے تحت پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ پولیس دلیپ کو تلاش کررہی ہے، تاہم دلیپ چھپا ہوا ہے۔

دلیپ نے درجہ بالا اسٹیٹس ہندی میں لکھا ہے اور ساتھ ساتھ بیوی کی تصویر بھی اپلوڈ کی ہوئی ہے۔ اور نیچے اپنا موبائل نمبر بھی دیا ہے کہ خواہش مند افراد موبائل پر رابطہ کریں۔
مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ میں جن لوگوں سے قرض لے چکا ہوں ان کو واپس کرنا چاہتا ہوں اور اس کے لئے میرے پاس بیوی کو فروخت کرنے کے سوا کوئی ذریعہ نہیں اس لئے میں اپنی بیوی کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کر رہا ہوں۔


جب اس پوسٹ سے متعلق خاتون کو اس کی ایک رشتہ دار کے ذریعے معلوم ہوا، وہ پولیس اسٹیشن گئی اور شوہر کی اس مکروہ حرکت کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ دونوں کی شادی تین سال قبل ہوئی تھی۔

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں