» » » پیپلز پارٹی کے سابق رہنما آصف ہاشمی دبئی میں گرفتار، 5 بلین ڈالر کرپشن کا کیس ہے

دبئی (اردو وائس پاکستان ویب ڈیسک)  پیپلز پارٹی کے سابق رہنما آصف ہاشمی کو دبئی میں انٹر پول نے گرفتا رکرلیا ہے۔ 

نیب کی تحقیقات سے بچ کر دبئی فرار ہونے والے  آصف پر 5 بلین ڈالر بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات ہورہی ہیں۔  اس سلسلے میں نیشنل اکاونٹیبلٹی بیورو  نے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا اور ریڈ وارنٹ جاری کرتے ہوئے ہاشمی کے پاسپورٹ کی تفصیلات بھی انٹرپول کو فراہم کردی تھی۔

ہاشمی کے خلاف تحقیقات چند ماہ پہلے شروع کی گئیں تھیں۔  ہاشمی  ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ (ای ٹی بی بی) کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں اور اپنے چیرمین شپ کے دوران بڑی بد عنوانی کے الزامات ان پر لگے ہیں۔ 



مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں