» » » چھوٹے ڈاکووں کے گینگ نے پنجاپ پولیس کو ناکوں چنے چبوادیا، 6 اہلکار ہلاک


لاہور ( اُرْدُوْ وا ئس پاکستان 15 اپریل 2016) چھوٹے ڈاکووں کے گینگ نے پنجاپ پولیس کو ناکوں چنے چبوادیا، 6 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا جبکہ 24 سے زائد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ بے بس اور لاچار پنجاپ پولیس نے فوج سے مدد مانگ لی۔ راجن پور کے کچا جمال کے علاقے میں 160 سے زائد افراد پر مشتمل ڈکیت گروہ نے ڈیرا جما رکھا ہے۔ جس کے آگے پنجاپ پولیس بے بس نظر آرہی ہے۔ 9 اپریل 2016 بروز ہفتہ سے شروع آپریشن میں پولیس کو منہ کھانی پڑی۔ ڈاکووں نے 6 پولیس اہلکاروں کو مار ڈالا اور 24 سے زائد اہلکاروں کو یرغمال بنائے رکھا۔ جن کی بازیابی میں پولیس کی بڑی نفری بھی ناکام ہوگئی۔ ڈاکو سرکاری اسلحہ بھی قبصہ میں لیکر پولیس پر استعمال کیا۔

پنجاپ حکوت پولیس کی ناکامی کےبعد بلاآخر فوج اور رینجرز کو بلانے پر مجبور ہوگئی۔ 1600 سیکیوریٹی اہلکار، پولیس آفیشل اور پیرا ملٹری فورسز نے آپریشن میں حصہ لیا۔ تاہم 5 روز گزرنے تک ڈاکووں پر کنٹرول نہ کرسکے تھے۔

پنجاپ پولیس کے ترجمان نبیلہ غضنفر نے میڈیا کو بتا یا کہ پولیس نے گینگ کے 4 بڑے سرغناوں کو مار ڈالا اور 8 سے زائد کو زخمی کردیا تاہم آپریشن میں 6 پولیس اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی زخمی ہیں۔ 24 کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ 


گینگ سینکڑوں اعوا برائے تاوان ، قتل اور ڈاکیتوں میں ملوث ہے۔


مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں