» » » شیخو پورہ میں بچوں سمیت خاندان کے 6 افراد کو گلہ کاٹ کر قتل کرکے لاشیں میں کھیتوں میں پھینک دی گئیں

شیخو پورہ(اُرْدُوْ  وا ئس پاکستان 24 اپریل 2016)    شیخوپوری کے ڈیر سوہل کلان میں خاندان کے چھ افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔  قتل کئے جانے والوں میں بچوں بچیوں سمیت  خاند ان  کے  6 افراد شامل ہیں۔ واقعہ فاروق آباد صدر پولیس کے احاطے میں پیش آیا۔  پولیس کے مطابق مقتولین  کے نام ابراہیم اور سلیم بتایا جاتا ہے۔دونوں بھائی ہیں۔  دیگر قتل ہونے والوں میں  ابراہیم اور سلیم کی بیویاں  شرافت بی بی اور شمائلہ بی بی  بیٹا امجد اور ایک بچی شامل ہیں۔  یہ لوگ  گندم کے کھیتوں میں کام کرکے واپس  گھر آرہے تھے۔ گھر سے کوئی 200 میٹر ز دور تھے جب نا معلوم افراد نے ان پر دھاوا بول دیا۔

حملہ آوروں نے تیز دھار آلے سے سب کے گلے کاٹ کر ذبح کردیا۔ اور خون میں لت پت لاشوں کو کھیتوں میں پھینک دیا۔ پاس گزرنے والے کسی شخص نے دیکھ کر گھر والوں کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے اس واقعے کے بارے کچھ کہنا قبل از وقت قرار دیا۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔  لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ علاقے مکینوں نے واقعے  پر احجاج کیا اور کوٹ عبدل مالک کے قریب موٹر وے بلاک کردیا۔ 



مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں