» » » تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑنے والے ہیں: فواد چوہدری کا دعویٰ

لاہور(اردو وائس پاکستان مانیٹرنگ ڈیسک) سینئراینکر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اہم رہنما چوہدری سرور پارٹی چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرچکے ہیں جس کا آئندہ چند روز میں وہ اعلان بھی کریں گے۔

نجی ٹی وینیو  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی اندرونی دھڑے بندی کا شکا رہے جس میں ایک طرف شاہ محمود قریشی، سیف اللہ نیازی اور شفقت محمود جبکہ دوسری طرف جہانگیر ترین اور چوہدری سرور ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اختلافات ختم کرانے کیلئے عشائیہ دیا تاہم وہاں ماحول خراب ہوگیا اور شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرورمیں شدید تلخ کلامی ہوئی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چوہدری سرور کے پی ٹی آئی چھوڑنے کی تصدیق ہوچکی ہے اور وہ آئندہ چند روز میں باقاعدہ طور پر پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔


مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں