» » » باپ نے اپنے ہی 2 بچوں کو قتل، 12 سالہ بیٹے اور اہلیہ کو زخمی کردیا


ٹوبہ ٹیگ سنگھ (اردو وائس پاکستان ویب ڈیسک  3 مئی 2016) پنجاپ کے ضلع ٹوبہ ٹیگ سنگھ کے علاقے گوجرہ تحصیل میں ایک ذہنی معذور باپ نے چھریوں سے وار کرکے اپنے ہی 2 ننھے بچوں کو قتل کردیا۔ ایک بیٹا اور بیوی حملے میں زخمی ہوگئے۔ ایک بچی حملے سے محفوظ رہی۔ 

پولیس کے مطابق ملزم کی دماغی حالت درست نہیں۔ قتل کا یہ واقتہ چک نمبر 332 میں پیش آیا ہے۔ باپ کے حملے میں 9 سالہ حیدر علی اور 7 سالہ ثقلین چھریوں کے وار لگنے سے جان بحق ہوگئے۔ ملزم جب اپنی اہلیہ اور 12 سالہ بیٹے پر حملہ کیا تو وہ زخمی حالت میں بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزم کی 4 سالہ بیٹی کائنات سو رہی تھی جس کی وجہ سے وہ حملے سے محفوظ رہی۔ زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے۔

ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی دماغی حالت درست نہیں ہے

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں