» » » » » » سترہ سالہ #لڑکی کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کرنے والا ڈی ایس پی گرفتار


 لاہور(ویب ڈیسک)  عوام کے محافظ ہی عوام کی عزتوں سے کھیلنے لگے۔ سترہ سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ڈی ایس پی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی ایس پی نوکری سے بھی معطل کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کاہنہ پولیس اسٹیشن میں ایک خاتوں نے اپنی 17 سالہ لڑکی  کو اغوا کرکے مبینہ زیادی کرنے والے ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کے خلاف بیٹی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کرایا۔

لڑکی کی والدہ نے الزام لگایا کہ ڈی ایس پی نے اس کی بیٹی کو 24 گھنٹے تک حراست میں رکھا اور اسے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔ کاہنہ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی کا بھی ڈی این اے ٹیسٹ لیا جائے گا۔ سی سی پی او لاہور نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے3 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

عمران بابرجمیل 2010 میں رنگ محل کے ڈی ایس پی تھے، سی آئی اے پولیس کے خلاف بیان دینے پر انھیں نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا، جس پر جمیل نے عدالت سے رجوع کیا اور پھر لاہور ہائی کورٹ نے انھیں 2012 میں بحال کردیا جس کے بعد سے عمران بابر سی پی او میں او ایس ڈی تعینات ہیں۔


DSP arrested in case of 14 year old girl rap in... by myvoicetv

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں