» » » » اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں اچانک آنے والے طوفانی ہواوں اور بارش سے 30 سے زائد ہلاک


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)    پشاور ، فاٹا سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں  اور اسلام آبا د میں گزشتہ شام کو اچانک آنے والی تیز آندھی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ جگہ جگہ درخت جڑوں سمیت اکھڑ گئے، مکانات، دیواریں  اور چھیتیں گرگئیں۔ یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رات گئے تک جاری رہا ۔  تیز ہواوں اور بارشوں سے خواتین  اور بچوں سمیت  30 افراد جان بحق ہوگئے۔  اسلام آباد میں 11 افراد جان بحق اور 60 سے زخمی ہوگئے۔  راولپنڈی میں 19 افراد جان بحق جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 

تیز ہواوں کے باعث بے نظیر ایئر پر فلائیٹ آپریشن بند کردی گئی اور میٹرو سروس کو بھی معطل کردیا گیا۔ تیز ہواوں نے فاٹا  اور خیبر پختونخواہ میں بھی تباہی مچادی۔ جہاں 4 افراد بشمول 2 خواتین جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہلاکتیں نوشہرہ اور جمرود میں ہوئیں۔ چارسدہ میں ایک بچے کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔








تصاویر کرٹیسی: یاسر شیرازی

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں