» » » چھٹیاں منانے #گوجال، ہنزہ جانے والے طالب علموں سمیت 4 افراد المناک حادثے میں جان بحق

گوجال، ہنزہ کار کے المناک حادثے میں جان بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی 


ہنزہ / اسلام آباد (ابوالحسنین: ٹائمز آف چترال) گوجال، ہنزہ گلگت بلتستان جاتے ہوئے ٹریفک کے المناک حادثے میں 3 طالب علم اور ایک پشہ ور جان بحق ہوگئے۔ مذکورہ چار افراد راولپنڈی سے کرایہ کی کار لیکر ہنزہ کے گاوں گوجال جارہے تھے کہ خیبر پختونخواہ کے کوہستان کے علاقے میں کار گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں چاروں افراد ڈرائیور سمیت جان بحق ہوگئے۔

جان بحق افراد میں این سی اے لاہور کے طالب علم سعید حسن، بحریہ یونیورسٹی اسلام میں بی ایس کی طالبہ فائزہ علی احمد جان، انٹر میڈیٹ میں پڑھنے والی اسلام آباد میں ایک کالج کی طالبہ عزیزہ فرمان علی اور پیشہ ور علی احمد جان شامل ہیں۔ فائزہ علی احمد جان کی صاحبزادی اور والی بال کی کھلاڑی تھی۔ جان بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق گلمت، گوجال ہنزہ سے تھا۔ رینٹ اے کار کا ڈرائیور بھی جان بحق ہوگیا جس کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ 

جان بحق افراد کی جسد خاکی ہنزہ لے جائے جائیں گے جہاں ان کی آج تدفین کردی جائے گی۔ 



مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں