» » » » پاکستانی سیاست کا بڑا نام اور سابق وفاقی وزیر کی تحریک انصاف میں شمولیت

سرگودھا (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے ایک اہم رہنما اور
سابق وزیر سینئر سیاستدان مخدوم فیصل صالح حیات نے تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں، اور ان کی جانب سے باقاعدہ اعلان جلد ہی بھی متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فیصل صالح حیات سے اس ضمن میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے 2 ملاقاتیں کی ہیں اورانھیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی تھی، فیصل صالح حیات نے شاہ جیونہ میں جلسہ کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنے کا عندیہ دیا ہے اور اس جلسے میں تحریک انصاف کے چیرمین سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت شرکت کریگی جب کہ شاہ محمود قریشی مخدوم کو پیشکش کی ہے کہ وہ اسلام آباد یا لاہور میں کسی ایک مقام پرپارٹی قیادت کے ہمراہ  تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کریں۔

فیصل صالح حیات کا تعلق جھنگ سے اور 1952 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ 2002 میں پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کی ٹکٹ پر ممبر نیشنل اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے۔ مختلف وزارتوں پر رہے۔ بعد میں سابقہ وزیر دفاع راؤ سکندرکے ذریعے (ق) لیگ میں شمولیت اختیارکی تھی اور جنرل پرویز مشرف کے کہنے پرانہوں نے سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی کو ووٹ دے کر وزیر اعظم بنوایا تھا۔

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں