» » » ان للہ و ان الہ راجعون ۔ پیپلزپارٹی کے سینئررہنما جہانگیر بدر انتقال کرگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جہانگیر بدر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ 


تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی تھے اور پاکستان پیپلز پارٹی کےسیکرٹری جنرل تھے، جہانگیر بدر لاہور کے ایک نجی ہستپال میں آج رات انتقال کر گئے ۔ کافی عرصے سے دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ جہانگیر بدر کو دل کا دورہ پڑنے پر2 روز قبل ڈیفنس کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ وہ دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور آج  رات ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ انکی نماز جنازہ آج سہ پہر4 بجے پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ میں ادا کئے جانے کا پروگرام ہے۔

جہانگیر بدر کا شمار بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تھے۔ 25 اکتوبر1944ء کو لاہور میں پیداہوئے اور 1988ء میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔ پہلی بار وہ 1994ء میں سینٹر بنے اور دوسری بار 2009ء میں سینٹرمنتخب ہوئے۔ وہ 1999ء سے پی پی پی کے سیکرٹری جنرل چلے آرہے تھے۔

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں