» » » » بھارتی جارحیت پر پاک فوج کا بھر پورجواب، تین بھارتی چوکیاں تباہ اور کئی فوجی مار دئیے، بھارت میں صف ماتم

مظفر آباد، کشمیر (ویب  ڈیسک 14 نومبر 16 ) پاک فوج اپنے 7 جوانوں کے بدلہ ایسے لیا کہ بھارت میں صف ماتم بچھ گیا۔  کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے تین بھارتی فوجی پوسٹوں کو تباہ کردیا ہے اور کئی بھارتی فوجی جھنم واصل کردیئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ گزشتہ رات کی گئی تاہم پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنا یا جس سے دوسری جانب اس سے بھی زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ 



مقامی نیوز چینل کے مطابق لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 7 پاکستانی فوجی شہید ہوئے تھے جس کا پاک فوج نے بھر پور جواب دیا ہے۔  جوابی کارروائی میں تین بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناکر کر انہیں تباہ کردیا ہے جبکہ 15 سے 20 بھارتی فوجی بھی مار دئیے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں