» » » سال 2017 کا پہلا خودکش پاراچنار دھماکہ میں 20 افراد جان بحق 50 سے زائد زخمی ہوگئے


پاراچنار( نیوز ڈیسک)  نیوسبزی منڈی پاراچنار میں خود کش دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 20 افراد جاں بحق، 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ ہفتے کی علی الصح کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار میں پیش آیا۔ عید گاہ مارکیٹ میں قائم نئی سبزی منڈی میں صبح کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دکاندار اور عوام سبزیوں کی خریداری میں مصروف تھے کہ دھماکہ ہوگیا۔

دھماکے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں کوہاٹ اور پشاور کے ملٹری ہسپتالوں میں پہنچایا جارہا ہے۔  دھماکے ہوتے ہی آرمی اور فرنٹیئر کور کے جوان جائے وقوعہ پہنے  اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ آئی ایس پی آئی کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹرز بھی فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیے گئے تاکہ زخمیوں کو بر وقت ہسپتال پہنچایا جا سکے۔



مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں