» » » عجوبہ: اس گاوں کی خواتین آزادی کے بعد آج پہلی بار ووٹ ڈالنے نکلیں

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ایسا بھی گاؤں ہے، جہاں آزادی کے بعد سے خواتین نے ووٹ ہی نہیں ڈالا۔ اس کی یہ وجہ ہرگز نہ تھی ان کا نام ووٹر لسٹ میں نہیں ہے یا ان کا ووٹر کارڈ ہی نہیں بن سکا ہے۔ دراصل مرد پردھان سماج کی دادا گیری کی وجہ سے ان خواتین کو اب تک ووٹ ڈالنے سے محروم رکھا گیا تھا۔ لیکن بدھ کو آخر کار اس گاؤں کی خواتین نے سماجی بیڑیاں توڑیں اور پہلی بار ووٹ دیا۔

یوپی کے لکھیم پور کھیری ضلع کے سہرواں گاؤں میں ووٹ کی لائن میں لگیں یہ خواتین عام نہیں ہیں بلکہ ان خواتین نے بدھ کو برسوں پرانی روایت کو توڑڈالا ہے۔ گھر کی دہلیز سے نکل کر پہلی بار یہ پولنگ بوتھ تک پہنچی ہیں۔ اس سے قبل اس گاؤں کی خواتین نے آج تک پولیس اسٹیشن یا پولنگ بوتھ کا منہ نہیں دیکھا تھا۔ انہیں اب تک یہ پتہ ہی نہیں تھا کہ ای وی ایم کیا ہوتا ہے۔ 

اب برسوں بعد گاؤں کے مردوں کی طرف سے باندھی گئیں بیڑیاں توڑ کر انہوں نے ووٹ دیا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد پولنگ بوتھ کے باہر كھڑی رخسانہ کہتی ہیں کہ ہمیں کافی خوشی ہے۔ وہیں ریحانہ کہتی ہیں لگتا جیسے ہمارے پنکھ ہی لگ گئے ہوں۔


مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں