» » » رات بھر ہونے والی بارشوں سے تباہی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے، 3 شدید زخمی


لوئر دیر، تیمر گرہ (وقائع نگار) بارشوں نے تباہی مچادی، تیمرگرہ میں ایک ہی  کی خاندان کے 5 جان بحق ہوگئے۔ تین شدید زخمی ہوئے۔  

تیمر گرہ کے نواحی گاوں تیمر میں بارشیں رحمت کے بجائے زحمت بن کے برسیں اور نے ایک خاندان پر قیامت ڈھا دی۔ تیز بارشوں سے گھر منہدم ہوگیا اور خاندان کے 5 افراد جان بحق اور 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔ آج 19 مارچ 2016 ہفتے کی صبح چار بجے کے قریب رات بھر ہونے والی بارشوں سے لوئر دیر کے تیمرگرہ ضلع کے نواحی گاون تیمر میں ایک گھر منہدم ہوگیا۔ گھر کے ملبے کے نیچے دب کرگھر کا سربراہ احمد ولی سمیت خاندان کے 5 افراد احمد ولی خود، الیاس، مسلم، صالی احمد، محسنہ بی بی موقع پر جان بحق ہوئے جبکہ گھر کے دیگر افراد زلیخہ، قاسم اور حبیب شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد مقامی لوگ اور پولیس اہلکار پہنچ کر لاشیں نکالیں اور زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال علاج کے لئے منقل کیا


مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں