» » سڑک کنارےبم پھٹنے سے قبائلی رہنما ملک محمد سمیت 6 افراد جاں بحق


باجوڑایجنسی( ایجنسیز) تحصیل لوی جوکہ باجوڑایجنسی کا علاقہ ہے ۔ قبائلی رہنما محمد جان کے قافلے پر ریموٹ بم حملہ کیا گیا۔  قافلے کو ماموند کے علاقے برکمر سر کی جس سڑک سے گزنا تھا وہاں سڑک کے کنارے ریموٹ کنڑول بم پہلے سے ہی نصب کیا گیا تھا۔ جوں ہی قافلہ قریب پہنچا ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں قبائلی رہنمامحمد جان سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ پیر کی صبح 8بجے پیش آیا ۔ ریموٹ کنڑول بم دھماکے کے نتیجے میں ملک محمد جان جس کا تعلق زگئی سے تھا موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ دھماکے میں 5 افراد بھی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہیں۔ گاڑی ماموند کے علاقے زگئی سے ہیڈکوارٹر خار آرہی تھی ۔ سکیورٹی فورسز اور لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہیں ۔ علاقے کی پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ تاہم ابھی تک کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں