» » ملیشیا کی فوج یمن جنگ میں عرب اتحاد میں شامل ہوگئی


جدہ (ویب ڈیسک )  اتوار کے روز ملائیشیا کے فوجی یمن جنگ میں عرب اتحاد میں شامل ہونے کے لئے  سعودی رائل ایئر فورس بیس پہنچے ۔  ملائیشیا کی حکومت نے  حوثی باغیو ں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کےحامیوں سے لڑنے کے لئے 2100 فوجی بھیج دیئے ہیں ۔ میلیشا سینیگال کے بعد اتحاد میں شامل ہونے ولا 12 واں ملک بن گیا ۔ سعوی وزارت دفاع نے وضاحت کی  کہ اتحاد ی آپریشنز سنٹر سینگال اور ملیشین فوج کو اتحادی فوجیوں کی صفوں میں شامل کرکے انہیں ذمہ داریاں تفویض کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

درین اثنا یمن کے حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی جانب سے تجویز کردہ پانچ روزہ انسانی بنیادوں پر فائر بندی قبول کی ہے۔  تاہم اتحادیوں کے حملے بھی جاری ہیں اتوار کے دن ایک تازہ ترین راکٹ حملے میں نجران میں چار خواتین زخمی بھی ہوئیں۔ 

اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے  اتحادی ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد امام الاسیری  نے کہا کہ سعودی قیادت میں اتحادی افواج 11 بجے منگل فائر بندی کی ڈیڈ لائن تک سرحد پر اہداف کے خلاف کاروائی جاری رکھیں گے، اگر وہ ہمارے شہروں، ہماری آبادی کی طرف راکٹ حملے جاری رکھے۔ 

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں