» » » گلگت بلتستان کو بھی پنجاب جیسا ترقی دیں گے، ماروی میمن کا استور میں خطاب

استور( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر مملکت اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیر پر سن ماروی میمن نے استور کا دورہ کیا۔استور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پر الزامات کی بارش برسادی، ان کاکہنا تھا  پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو کرپشن اوربد عنوانی کے سوا کچھ نہیں دیا اور ہر شعبے میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔ انہوں مزید کہا کہ غریب عوام کا بجٹ وزراء نے اپنے پروٹوکول میں لگایا گلگت بلتستان کی غر یب عوام کے ساتھ بہت زیادتی کی۔مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کو پنجاب کے برابر لے آئیگی ، جتنا کام پنجاپ میں کررہی ہے گلگت بلتستان  میں بھی کریگی ۔یہاں کی عوام مسلم لیگ(ن) کو کامیاب بنا کر دیکھیں پانچ سالوں میں گلگت بلتستان کو پنجاب جیسا صوبہ نہ بنایا تو ہمارا نام بدل دیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے عوام کو پسند کرتے ہیں۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے دورہ گلگت بلتستان جو بھی اعلانات کئے تھے ان تمام کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ ۔ گلگت بلتستان میں ہماری حکومت ہو  یا نہ ہو ہم گلگت بلتستان کو ایک ماڈل صوبہ بنا دینگے ۔انھوں پی پی دور کی طرف اشارہ کرکے کہا کہ گلگت بلتستان میں بے نظیر انکم سپورٹ کے نام پر بڑی کرپشن ہوئی ہے ۔ ہماری حکومت اب ایسا نہیں ہونے دے گی  ہم غریبوں کو ان کے حقوق دیں گے۔



مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں