» » » حبیب بینک لمیٹڈ اور پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ کے مابین معاہدہ

#حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل ) اور پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف ) نے وظیفے کی ادائیگی کے ایک منصوبے پر دستخط کئے ہیں۔اس منصوبے کی لاگت 44 کروڑ ، 40 لاکھ روپے ہے۔

اس منصوبے کا مقصد ،پی ایس ڈی ایف میں زیر تربیت اہل افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے کہ وہ پاکستان بھر میں کہیں بھی ، ایچ بی ایل کے برانچ لیس بینکنگ کے نیٹ ورک ایچ بی ایل ایکسپریس کو استعمال کرتے ہوئے محفوظ اور باسہولت طریقے سے رقم منتقل کر سکیں۔



معاہدے پر دستخط کی یہ تقریب ایچ بی ایل کے لاہور میں واقع ریجنل ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جہاں پی ایس ڈی ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب علی سرفراز اور ایچ بی ایل کے ہیڈ آف پیمنٹ سروسز فا ئق صادق نے معاہدے پر دستخط کئے۔یہ اقدام 5 کروڑ برطانوی پاﺅنڈ مالیت کے تربیتی فنڈ کا حصہ ہے جس کا مقصد ڈی آئی ایف ڈی برطانیہ کی جانب سے اسپانسر کی گئی تربیتی سروسز کے ذریعے 135,000 افراد کی مالی معاونت کرنا ہے۔

جناب علی سرفراز نے اسکل ڈیولپمنٹ کے مستقبل کے بارے میں پی ایس ڈی ایف کی سوچ اور پنجاب کے پسماندہ طبقے کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے منصوبے سے آگاہ کیا۔ 

ایچ بی ایل کی جانب سے جناب فا ئق صادق نے بینکنگ سہولیات سے محروم طبقات کی مالیاتی نظام میں شمولیت کیلئے جدید سہولیات اور ٹیکنالوجیز کے استعمال پر زور دیا۔ اس موقع پرایچ بی ایل اور پی ایس ڈی ایف کے سینئر نمائندگان بھی موجود تھے۔ 


مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں