» » جوبلی انشورنس نے تکافل متعارف کرادیا


کراچی: پاکستان کی معروف بیمہ کمپنی جوبلی انشورنس نے تکافل متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس ضمن میں کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک پر مسرت تقریب منعقد ہوئی جس کی میزبانی جوبلی لائف اور جوبلی جنرل کی جانب سے مشترکہ طور پر کی گئی۔ تقریب میں بھرپور عزم کے ساتھ تکافل شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کو ملک کی انشورنس کی صنعت میں ایک خوش آئند قدم کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ 

تقریب میں دونوں کمپنیوں کی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جن کے ہمر ہ اہم شراکت دار اور ملازمین بھی شامل تھے۔ 

ایم ڈی اور سی ای او، جوبلی لائف جاوید احمد نے کہا کہ
جوبلی لائف ہر طبقئہ فکر کے فائدے کے لئے جدید سہولیات کی تیاری کے لئے کام کررہی ہے۔ تکافل کا آغاز اس صنعت کی ترقی میں ایک اہم پیش قدمی ہے اور جس کا ہم بنیادی طور پر پرچار کرتے ہیں۔ جیسا کہ یہ ہماری روایت ہے کہ ہم پاکستانی مارکیٹ کے لئے عالمی معیار کی انشورنس مصنوعات کی تیاری جاری رکھیں گے۔ 

جوبلی جنرل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، طاہر احمد نے بتایا کہ
ہمارا ہمیشہ سے یہ مقصد رہاہے کہ اپنے صارفین کو انشورنس کی بہترین خدمات فراہم کریں اور اس تکافل سروس کا آغاز ہمارے عزم کی یاد دہانی ہے۔

اس موقع پر جوبلی لائف کے ہیڈ آف تکافل ندیم چاندنہ، جوبلی جنرل کے ہیڈ آف تکافل سہیل احمد اور شرعیہ مشیر مفتی ذیشان نے بھی خطاب کیا۔ 

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں