» » کراچی:سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی منیجر خالد راٹھور اور سینئر جنرل منیجر ماجد ملک گرفتار


کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن اور نیب کی مشترکہ کاروائیاں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے اینٹی کرپشن اور نیب نے سوئی سدرن گیس کے افسران کے گرد گھیرا تنگ کردیا، سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر پلاننگ کامران ناجی کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ڈپٹی منیجر خالد راٹھور اور سینئر جنرل منیجر ماجد ملک کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

حکام ایس ایس جی سی کے سابق جنرل منیجر زوہیر صدیقی سمیت دیگر افسران کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے ماررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر شعیب وارثی کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔



مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں