» » پاکستان قرضوں تلے دب گیا، مجموعی قرضہ 181 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا


اسلام آباد (اردو وائس ویب ڈیسک)  پاکستان کے مجموعی قرضوں کا حجم 181 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ہے جس میں سے 55 کھرب غیر ملکی اور 131 کھرب روپے کا ملکی قرضہ ہے۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریری بیان جمع کرایا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان کا غیر ملکی قرضہ 55 کھرب جبکہ مقامی قرضہ 131 کھرب روپے سے زیادہ ہے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ جون 2013 سے جنوری 2016 کے دوران حکومت نے 10 ارب73 کروڑ ڈالر مالیت کا غیر ملکی قرضہ واپس کیا ہے جس میں سے 4 ارب 41 کروڑ روپے عالمی مالیاتی فنڈ کوواپس کیے گئے ہیں۔ جواب میں مزید کہا گیا کہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 72 ارب 86 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے ہیں جبکہ2014 ۔2015 میں ترسیلاتِ زر کی مد میں 18 ارب 72 کروڑ ڈالر بھجوائے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں