» » » » سام سنگ نے پاکستان میں جدید سمارٹ فونزJ5 اور J7 متعارف کرادیا

کراچی (اردو وائس پاکستان ویب ڈیسک)  سام سنگ نے پاکستان میں سلفی کے لئے بہترین تازہ ترین سمارٹ فونز گیلکسیJ5 اورگیلکسی J7 متعارف کرادیئے۔ سام سنگ کے ان شاندار سمارٹ فونزمیں فرنٹ کیمرے کے ساتھ LED فلیش بھی لگا ہوا ہے جس نے مارکیٹ میں تمام ہم مرتبہ اسمارٹ فونزکو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سام سنگ نے جدید گیجٹس کی فراہمی کی روایت جاری رکھی ہے جو دلکش ڈیزائن اورپیش رو ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔

ان سمارٹ آلات کی سام سنگ کے برانڈ سفیر جوش بینڈ اورسبیکہ امام توثیق کر رہی ہیں۔ سام سنگ پاکستان اور افغانستان میں موبائل کے سربراہ فرید ا? جان کا کہنا ہے کہ گیلکسی J5 اورگیلکسی J7 کے آغاز کا مقصد صارفین کودرمیانی سطح کی قیمت میں موبائل خریدنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئے آلات بہت مسابقتی قیمتوں پر سمارٹ فون استعمال کرنے کیلئے لاجواب تجربہ پیش کریں گے۔گیلکسی J5 & J7 کا جاذب نظرایکسٹیریئرانتہائی مسحورکن ہیں اوریہ اینڈرائیڈ 5.1 لولی پاپ آپریٹنگ سسٹم پرچلتے ہیں۔

جے 7 کا ریئر کیمرا 13 میگا پکسلز اور فرن کیمرا 5 میگا پکسلز کا ہے۔ 16 جی بی انٹرنل میموری اور 1.5 جی ریم کا حامل ہے۔۔۔ جبکہ

جے 5 کا بھی ریئر کیمرا 13 میگا پکسلز اور فرنٹ کیمرا 5 میگا پکسلز کا ہے۔8 اور  16 جی بی انٹرنل میموری میں  اور 1.5 جی ریم کا حامل ہے۔

جے 5 



جے 7



مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں