» » » » بہاو الدین ذکریا یونیورسٹی کی بسوں نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، بس کو آگ لگادی گئی


ملتان (اُرْدُوْ وائس آف پاکستان 26 اپریل 2016 ) دو مختلف واقعات میں بہاو الدین ذکریا یونیورسٹی کی بسوں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، دوسری جگہ رکشہ کو ٹکر ماردی۔ کچلی جانے والی موٹر سائیکل پر سوار 15 سالہ شہزاد موقع پر جان بحق ہوگیا۔ واقعہ بائی پاس روڑ شورکوٹ کالونی کے نزدیک پیش آیا۔ شہزاد کے دو دوست بھی حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منقتل کیا گیا۔ حادثے کی خبر ہوتے ہیں اہل خانہ و محلہ موقع پر پہنچ گئے اور یونیورستی انتظامیہ کے خلاف نغرے بازی شروع کردی اور یونیورسٹی کی بس کا آگ لگا دی ۔ حکومت سے انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا۔ 

مذکورہ یونیورسٹی کی ہی بس نے ایک اور جگہ کمہارام والا چوک پر چنگ چی رکشہ کو ٹکر ماری، جس میں سوار 3 افراد زخمی ہوگئے تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔



مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں