» » » » » گولین گول، چترال میں 2 میگاواٹ پاور منصوبے کا 65 فیصدکام مکمل

چترال:   سرحد رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے سے گولین گول میں زیر تعمیر 2 میگا واٹ کا ہائیڈل پاور ہاوس تکیمل کے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ منصوبے کا 65 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔ ابتدائی طور پر منصوبے کے لئے 280 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منصوبے کی تکمیل سے چترال ٹاون میں بجلی کا بحران کسی حد تک حل ہوجائے گا۔

پروگرام منیجر طارق احمد نے کہا کہ پاور ہاوس چترال کے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائے گا اور چترال ٹاون کے 25 ہزار سے زائد افراد مستفید ہونگے۔

پاور ہاوس کے لئے تقریباً 1700 میٹرز طویل واٹر چینل تعمیر کیا جارہا ہے چینل کا 65 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔ پاور ہاوس کی عمارتوں اور دیگر تنصیبات کے لئے علاقے کے لوگوں نے 5 ہزار ایکڑ زمین عطیہ کیا ہے، امید ہے حکومت ان غریب لوگوں کے نقصان کی تلافی ملازمتیں اور مالی سپورٹ دیکر کریگی۔ (سورس ٹائمز آف چترال)


مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں