» » » جانسن اینڈ #جانسن پاؤڈر سےمتاثرہ خاتون کو 55 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم

نیو یارک ( اردو وائس پاکستان ویب ڈیسک 3 مئی 2016) ایک امریکی خاتون نے عدالت میں جانسن اینڈ جانسن کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ جانسن اینڈ جانسن کی خواتین کے لئے بنائی گئی پروڈکٹ ’اسٹالک پاوڈر ‘ استعمال کرنے کی وجہ سے اسے کینسر لاحق ہوگیا ہے۔ یہ کینسر خاتون کے بیضہ دان سے شروع ہوا تھا۔ بروز پیر 2 مئی کو امریکی عدالت نے جانسن اینڈ جانسن کو حکم دیا کہ وہ خاتون کو 55 ملین امریکی ڈالر ادا کرے۔ 

کمپنی کو اس پروڈکٹ سے متعلق 1200 قانونی مقدمات کا سامنا ہے کیونکہ کمپنی نے اپنی پروڈکٹ کے بارے میں صارفین کو کینسر کے خطرات سے آگاہ نہیں کیا اور یہ مسلسل دوسرے مقدمے کی سماعت ہے۔ جو کمپنی کے خلاف گیا ہے۔  
جے اینڈ جے کے ترجمان کیرول گوڈریچ نے کہا کہ فیصلہ پروڈکٹ کاسمیٹک ٹالک پر 30 سالہ ریسرچ کی تردید ہے ، ریسرچ میں پروڈکٹ کو محفوظ قرار دیا گیا تھا۔ کمپنی بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل کریگی اور اپنی پروڈکٹ کے دفاع کو جاری رکھے گی۔ 


مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں