» » » مانی پور میں جنگجووں نے #اسام رائفل کے 6 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

مانی پور، بھارت ( اُردُو وائس آف پاکستان  23 مئی 2016)  مانی پور کے چندل ضلع میں آزادی کے لئے لڑنے والے جنگجووں نے بھارتی فوج اسام رائفل کے 6 جوانوں کو مقابلے میں مار ڈالا۔ واقعہ ہفتے کو پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے اہلکاروں کا تعلق کوئک ری ایکشن ٹیم سے تھا، لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ جگہے کے معائنے کے بعد ضلع کے جوپی بٹالین کی جانب واپس آرہے تھے کہ راستے میں انہیں جنگجووں سے مقابلے کا سامنا ہوا، تمام حملہ آور 6 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد موقع سے بحاظت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اور فوجی اہلکاروں کے 6 ہتھیار بھی ساتھ لے گئے۔ گزشتہ سال جون میں جنگجووں نے 18 بھارتی فوجیوں کو مار دیا تھا جس کے بعد بھارتی فوج نے مذکورہ علاقے میں سرجیکل آپریشن بھی کیا تھا ج میں حکومت نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک میں درجنوں جنگجووں کو مارا گیا ہے۔



مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں